تجاوزات کی بھر مار
بندبوسن مین شاہراہ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ برقرار۔ میونسپل و ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں چرا لیں۔ تفصیلات کے مطابق بندبوسن مین شاہراہ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ برقرار۔میونسپل و ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں چرا لیں۔ریڑھی بانوں نے بوسن روڈ کو سبزی منڈی سمجھ کر ریڑھیاں لگا دیں جبکہ ضلعی انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن کی کوئی کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ریڑھی بانوں کے قابض ہونے سے کئی ہلاکتیں رونما ہو چکی ہیں بوسن چوک پر ریڑھی بانوں کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔گزشتہ چند ماہ قبل پٹرولنگ پولیس کی کاروائیوں سے ریڑھی بانوں کا مکمل خاتمہ ہوا تھا لیکن کاروائی میں تاخیر سے دوبارہ مین روڈ سبزی منڈی میں تبدیل ہو گیا۔ہائی وے روڈ کو ایک تنگ دست گلی میں تبدیل کیا جانے لگا جبکہ متعلقہ محکمے کاروائی نہ کرتے ہوئے ملی بھگت کا ثبوت دے رہے ہیں شہریوں کا کمشنر ملتان ڈویژن سے فوری نوٹس لیکر ناجائز تجاوزات و ریڑھی بانوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے